۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
افطار ڈنر ڈیرہ اسماعیل خان

حوزہ / حسب سابق امسال بھی رمضان المبارک میں شہدائے ڈیرہ کو خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئےشیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے خصوصی تعاون سے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں خانوادہ شہداء ڈیرہ کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی رمضان المبارک میں شہدائے ڈیرہ کو خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئےشیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے خصوصی تعاون سے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں خانوادہ شہداء ڈیرہ کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خانوادہ شہداء ڈیرہ اسماعیل خان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق علامہ محمد رمضان توقیر و دیگر معززین نے شہداء کے بچوں کےساتھ پیار و محبت کرتےہوئے افطار ڈنر کیا۔

افطار ڈنر خانوادہ شہداء کے شرکاء نے علامہ محمد رمضان توقیر کی امامت میں نماز مغربین باجماعت ادا کی اور شہدائے ڈیرہ و مرحوم مومنین و مومنات کےلئے فاتحہ خوانی و دعا مغفرت کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .